4 ستمبر 2013 - 19:30
اخضر ابراہیمی روس کے دورے پر

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی آج روس کے دورے پر ماسکو پہنچے ہیں۔

ابنا: شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی آج روس کے دورے پر ماسکو پہنچے ہیں۔ وہ اپنے اس دورے میں روس میں جی 20 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی مختلف ملاقاتوں میں بحران شام کے بارے میں تبادلۂ خیال کریں گے۔ اس سے قبل روس کے وزیر داخلہ لاوروف نے کہا تھا کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی سینٹ پٹرز برگ میں جی 20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲